وفاقی محتسب نے چا ر سالوں میں ساڑھے تین لاکھ فیصلے کئے،مہرین انور

وفاقی محتسب نے چا ر سالوں میں ساڑھے تین لاکھ فیصلے کئے،مہرین انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب نے چا ر سالوں میں ساڑھے تین لاکھ فیصلے کئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے بیرون ملک مقیم 75فیصد پاکستانیوں کی شکایات ختم ہوگئیں ، اگر ہر ضلع میں محتسب کے ادارے ایک ہی چھت تلے ہوں تو انصاف کی فراہمی میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

انصاف کی فراہمی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے اس لئے اس ادارے کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔