کرنسی سمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل ایان علی کی مشکلات بڑھ گئیں، ایسا کام شروع ہوگیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

کرنسی سمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل ایان علی کی مشکلات بڑھ گئیں، ایسا کام شروع ...
کرنسی سمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل ایان علی کی مشکلات بڑھ گئیں، ایسا کام شروع ہوگیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کرنسی سمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل ایان علی کی مشکلات بڑھ گئیں۔ کسٹمز عدالت نے اشہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے ملزمہ کبھی اومان تو کبھی دبئی جاتی ہے، عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتی۔

کرنسی سمگلنگ کیس میں تفتیشی آفیسر نے ایان علی کے جاری اشتہار کی رپورٹ جمع کرائی تو جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا تین سال ہو گئے ملزمہ عدالت پیش نہیں ہوئی۔ ملزمہ کے وکیل نے جواب دیا میری موکلہ کی طبیعت ناساز ہے، مارچ تک کا وقت دے دیں وہ واپس آ جائیں گی۔فاضل جج کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا ملزمہ کبھی اومان تو کبھی دبئی جاتی ہے عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتی، بار بار تاریخیں لینے کی بجائے میرے حکم کیخلاف حکم امتناعی لے آئیں۔

ایان علی کا ایک ضامن محمد نواز عدالت میں پیش ہو گیا، جبکہ دوسرے ضامن کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔عدالت نے ایان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔