چکدرہ، ارضی وسماوی آفات کی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے، مولانا محمد رسول 

چکدرہ، ارضی وسماوی آفات کی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے، مولانا محمد رسول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ممتاز دینی سکالر مو لانا محمد رسول خان نے کہا کہ امت مسلمہ کی زوال اور ائے روز رونما ہونے زمینی وسماوی افات کی بنیادی وجہ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے دوری ہیں۔ہمیں بحیثیت مسلمان قرآن و حدیث کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار دینی مدرسہ رحمانیہ بنڑگے تالاش دیر لوئر میں سالا نہ دستار بندی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے معروف دینی سکالر مولانا محمد رسول خان نے کیا۔مدرسہ رحمانیہ میں منعقدہ دستار بندی و تقسیم اسناد و انعامات تقریب سے معروف دینی سکالر مولانا  محمد رسول خان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر خزانہ اور راہنما پاکستان پیپلز پارٹی مظفر سید ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی دیر لوئر کے ضلعی ترجمان اور سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا قاری جاوید اقبال،معر وف عالم دین علاقائی خطیب مولانا قاری سعید اللہ،نظم گو اور شاعر عباد اللہ عباداور مہتمم مدرسہ رحمانیہ مولانا عنایت الرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اقرآن کی اہمیت اور فضلیت پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہم نے اس دنیا سے ایک دن جا نا ہے ہمیں اپنے اخرت کو سنوارنے کیلئے اس دنیا کی محدود اور نامعلوم زندگی سے فائدہ اٹھا نا چاہئے۔کیونکہ یہ دنیا عارضی ہے اور انے والا زندگی ابدی ہے جس کیلئے اللہ جلاجلالہ اور اس کے رسول ﷺکے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرنے میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔دائر اسلام سے خارج عقائد رکھنے والوں کیلئے یہ دنیا ہے جبکہ دائر اسلام کے اندر اسلامی عقیدہ رکھنے والوں کیلئے اخروی دنیا ہے۔جس کی کامیابی اور خوشحالی کیلئے ہمیں قران وسنت کیساتھ تعلق اور رغبت پیدا کرنا چاہئے۔ہمیں دینی مدارس کو اپنے بچے بچیوں سے آباد کرنا چاہے اور اور مالی اعتبار سے دینی مدارس کو کسی کا محتاج نہیں بنانا چاہئے۔تقریب کے دوران پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات اور فارغ التحصیل طلباء کو اسناد دینے کیساتھ دستار بھی پہنائے گئے۔