سپین کی حکومت معاشی بحالی کے لیے مارچ میں امدادی پیکج کا اعلان کرے گی 

سپین کی حکومت معاشی بحالی کے لیے مارچ میں امدادی پیکج کا اعلان کرے گی 
سپین کی حکومت معاشی بحالی کے لیے مارچ میں امدادی پیکج کا اعلان کرے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )یورپی یونین کمیشن کی جانب سے امداد بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد سپین حکومت نے بھی نئے امدادی پیکج شروع کرنے کا عندیہ دیاہے۔ ہسپانوی وزیر خزانہ نادیہ کالوینی نے کمیشن کے ماہانہ اجلاس میں شرکت سے قبل کہاہے کہ مارچ کے مہینے میں براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ اور بینک آف سپین مل کر اس پیکج پر کام کررہے ہیں، امکان ہے کہ نئی اسکیم اس رواں سال 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔سال 2020 معیشت کے پہیے کو چلانے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف سکیمیں شروع کی گئیںجن کے تحت میں بے روزگار افراد کے لیے ایرتے جبکہ کمپنیوں اور آتونومو کے لیے آسان قرضے،اور امداد فراہم کی گئی جس کے لئے حکومت نے 40,800 ملین یورو کی رقم خرچ کی۔انہوں نے مزید کہاکہ معیشت کی بحالی کے لیے ہر قسم کے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔سال 2021 میں معاشی نمو اور ملازمت کے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔