مہاکمبھ میلے کی مونالیزا کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا 

مہاکمبھ میلے کی مونالیزا کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا 
مہاکمبھ میلے کی مونالیزا کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہاکمبھ میلے کی مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ۔

 مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔  

 14 فروری کو مونالیزا نے پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کیا اور کیرالا کے شہر کوزیکوڈ پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے اس تجربے کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا، جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی نظر آ رہی تھیں۔

   ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا"پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں" یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 کوزیکوڈ میں ہونے والے اس ایونٹ کے دوران مونالیزا نے سٹیج پر ملیالم زبان میں گفتگوکی،انہوں نے ناظرین کو ’’نمستے‘‘ کہہ کر مخاطب کیااور اپنے نئے میک اوور کے ساتھ شاندار نظر آئیں۔

   مونا لیزا نے اس ایونٹ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہوئے کیرالہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 واضح رہے کہ مونالیزا مہاکمبھ کے میلے میں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہیں،اب وہ فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں،انہیں فلم ’’دی ڈائری آف منی پور‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے منتخب کیا گیا ہے،مونالیزا اس فلم میں راجکمار راؤ کے بھائی امیت راؤ کے مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مزید :

تفریح -