حوالگی کیس، 3 بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے

حوالگی کیس، 3 بچے باپ سے لے کرماں کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی ۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شازیہ بی بی نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اسکے سابق خاوند افتخار نے دوسری شادی کر لی ہے مگر اس کے باوجود بچے اس کے سپرد نہیں کئے جا رہے۔خاتون نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو ماں سے دور کیا جاناقوانین کی خلاف ورزی ہے لہذاس کی بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالتی حکم پر بیلف نے گلفام,,ابرار اور حفصہ کو بازیاب کرا کے عدالت کے روبرو پیش کی۔جس پر عدالت نے بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔عدالت نے بچی حوالگی کے لئے دائر حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ہدائت کی ہے کہ اگر باپ اپنی بچے واپس لینا چاہتا ہے تو گارڈین عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد بچے ماں کی بجائے باپ کے ہمراہ جانے پر اصرار کرتے دکھائی دئیے۔

مزید :

صفحہ آخر -