بھارتی وزیردفاع کا دماغ چل گیا، خدا نہ کرے ایسا دن آئے ورنہ ہمیں دن میں تارے دکھانا آتے ہیں:اسلم بیگ

بھارتی وزیردفاع کا دماغ چل گیا، خدا نہ کرے ایسا دن آئے ورنہ ہمیں دن میں تارے ...
بھارتی وزیردفاع کا دماغ چل گیا، خدا نہ کرے ایسا دن آئے ورنہ ہمیں دن میں تارے دکھانا آتے ہیں:اسلم بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل(ر)اسلم بیگ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع اپنی حکومت کی پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں۔لگتا ہے وہ نارمل نہیں ان کا دماغ چل گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق اسلم بیگ کا بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان کے بارے میں بیان پر کہنا تھا کہ خدا نہ کرے ایسا دن آئے ورنہ ہمیں دن میں تارے دکھانا آتے ہیں۔ ان کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں۔منوہر پارکر نوشتہ دیوار پڑھیں اور ملزمان کو اپنے اندر تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیان مودی سرکار کیلئے ایک امتحان ہے کہ اس بیان کے بعد وزیراعظم مودی ان کے خلاف کیا اقدامات کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کے ایران اور سعودی عرب کے دورے انتہائی اہم ہیں۔ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس کی بات عرب ممالک توجہ سے سنتے ہیں۔

مزید :

قومی -