لکی مروت، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے قریب بارودی مواد کا دھماکا
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دھماکے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،حملہ پولیس گاڑی گزرتے ہی ہوا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔