مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنوا کر چودھری برادران نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
تجزیہ: جاوید اقبال
چودھری برادران ایک مرتبہ پھر حکومت کو زیر کرکے اپنے چودھری مونس الہی کو جھنڈے والی گاڑی د لانے میں کامیاب ہوگئے چودھری برادران کا یہ دیرینہ مطالبہ توپورا ہوگیا ہے مگر وہ چودھری مونس الٰہی کے بعد سالک حسین کو بھی وفاقی وزیر دیکھنا چاہتے ہیں یہ چودھری برادران پر عمران خان اور ان کی جماعت کا احسان نہیں یہ چودھری برادران کی خدمات کا صلہ ہے اور اعتراف بھی کیونکہ جتنی خدمات اور قربانیاں پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے چوہدری برادران نے دی ہیں اس سے جناب وزیر اعظم بخوبی آگاہ بھی ہیں چودھری برادران کے سر پر پنجاب کی وزارت اعلی کا ہما بیٹھنے کے کئی موڑ آئے مگر تبدیلی سرکار کی محبت میں نہ سہی انکے سفارشیوں پر احسان عظیم کیا اورہر بار چودھری برادران نے قربانی دی مونس الہی ایک منجھے ہوئے نوجوان سیاستدان کے طور پر سامنے آ رہے ہیں چوہدری پرویز الہی نے اپنے صاحبزادے کو وفاقی وزیر بنوا کر ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ ق لیگ کی حمایت کے بغیر پی ٹی آئی ادھوری بھی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت کا وجود ق لیگ کے دم سے قائم دائم رہ سکتا ہے مگر حکومت یہ مت س سمجھے کہ مونس الہی کوآبی وسائل کا وزیر بنا کر مسلم لیگ قاف کو خوش کر لیا ہے یہ خوشی وقتی ہیاب ان کے مزید مطالبات بھی سامنے آئیں گے کیونکہ پنجاب اور مرکز میں پی ٹی اائی کی حکومت کے لئے مسلم لیگ ق کی حمایت بہت ضروری ہے۔
تجزیہ جاوید اقبال