شیخ حمدان بن محمد متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم مقرر

شیخ حمدان بن محمد متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم مقرر
شیخ حمدان بن محمد متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے جس میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی بطور وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم تقرری شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ”شیخ حمدان ایسے رہنما ہیں جو اپنے عوام سے پیار کرتے ہیں اور عوام ان سے محبت کرتے ہیں، ہمیں شیخ حمدان پر بے پناہ اعتماد ہے، وہ یو اے ای کی حکومت میں بہت اہم اضافہ اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں بہترین ثابت ہوں گے“۔شیخ عبداللہ بن زید النہیان کو نائب وزیراعظم بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر برقرار ہیں، کابینہ میں دیگر اہم تقرریوں میں سارہ الامیری کو وزیر تعلیم نامزد کیا گیا ہے، احمد بیلہول وزیر کھیل، عبدالرحمان العوار قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق اور عالیہ المزروی وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ مقرر کی گئی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -