ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید
ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان میں کڑی شاموزئی رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا,دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 2 بچے اور ایک چوکیدار شامل ہے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان شہید ہو گئے۔شہدا میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیرئس آپریشن جاری ہے,معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔