اداکارہ قندیل بلوچ ،عمران ہاشمی کی ہیر وئن بنیں گی
لاہور(آئی این پی)اداکارہ و گلوکارہ قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت سے فلم میں کام کرنے کی آفر ہے لیکن عمائمہ ملک جیسا گھٹیا کام نہیں کروں گی، قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وشیش فلمز سے بات چل رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ رواں سال اگست میں بھارت میں فلم کرنے کے لئے جائوں جس میں میرے مدمقابل ہیرو عمران ہاشمی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلم کی پوری کہانی سننے کے بعد فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرونگی۔قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ اداکارہ عمائمہ ملک کی طرح بار ٹینڈر یا کسی ناچنے والی کا گھٹیا کردار نہیں کرونگی جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ اگر ایسا کردار ہوا تو بالکل بھی بھارت نہیں جائوں گی۔