عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ، 100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتار ی ، 50کی تنخواہیں بند

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ، 100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتار ی ، 50کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیشن کورٹ کی عدالتوں نے100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ50 پولیس اہلکاروں کی تنخوائیں بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔سیشن عدالت کی جانب سے سی سی پی او لاہورکو اس ضمن میں عدالتی حکم پر عمل کرانے کے لئے مراسلہ بھی بھجوادیا ہے۔سیشن کورٹ میں 50 سے زاہد ایڈیشنل سیشن جج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی عدالتوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات زیرسماعت ہیں، جن میں پولیس کے گواہ پیش نہیں ہو رہے۔ عدالتوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا کہ وہ اپنے بیان قلمبند کرائیں لیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، اس پر مختلف عدالتوں نے100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری اور50کی تنخوائیں بند کردی گئی ہیں۔ عدالتوں کی طرف سے سی سی پی او کو مراسلے اور وارنٹ بھجواتے ہوئے لکھا گیا کہ وہ اپنے ماتحتوں کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا پابند کریں،عدالتوں کی طرف سے سی سی پی او اکاونٹنٹ کو بھی تنخوائیں بند کرنے کے مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -