ڈائریکٹرجنرل کیپٹن(ر)عبدالمجیدخان نیازی نے سینئر صحافی شریف فاروقی کی عیادت کی

ڈائریکٹرجنرل کیپٹن(ر)عبدالمجیدخان نیازی نے سینئر صحافی شریف فاروقی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)پریس انفارمیشن ڈیپارٹ پشاورکے ڈائریکٹرجنرل کیپٹن(ر)عبدالمجیدخان نیازی نے وزیرمملکت برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی جانب سے معروف سینئرصحافی شریف فاروق کی تیمارداری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کی جانب سے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔انہوں نے معروف صحافی شریف فاروق کی جلدصحت یابی کیلئے اللہ کے حضوردعابھی کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورشبیداللہ وزیراورروزنامہ جہادکے ایڈیٹرطاہرفاروق بھی موجودتھے۔معروف صحافی شریف فاروق نے اس موقع پروزیرمملکت برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب اور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورکیپٹن(ر)عبدالمجیدخان نیازی کاشکریہ اداکیا۔