صدائے امن پروگرام،سی ایف سی کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

صدائے امن پروگرام،سی ایف سی کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان)ضلع مہمند میں صدائے امن پروگرام۔CFC کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،پشاور باجوڑ روڈ کو بلاک کردیا گیا،خواتین نے عملے رشوت ٓاور بے ضابطگی کا الزام لگایا۔اور اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں نادرا کی جانب سے قائم صدائے امن پروگرام CFC غلنئی سنٹر کے خلاف مستحق خواتین نے پشاور باجوڑ روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا۔خواتین نے سنٹر کے عملے پر الزام لگایا کہ مخصوص لوگ رشوت لے کر کام کرتے ہیں مگر غریب اورمستحق خواتین کاکام نہیں ہونے دیتے۔ اور امدادی رقوم کے لئے طویل انتظار کراکر روزانہ غلنئی آنے پر مجبور ہوتی ہیں۔مظاہرہ کرنے والی خواتین نے غلنئی سنٹر اہلکاروں پر الزام لگایاکہ روزانہ بے ضابطگیاں معمول بن چکی ہے ہوتی ہے اور طویل انتظار پر مجبور خواتین اور بچوں کیلئے پینے کی پانی تک سنٹر میں موجود نہیں ہے۔سنٹر کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ سنٹر میں تمام قبیلوں کا الگ الگ دن مقرر کئے گئے ہیں اور 100 خواتین کی بجائے سینکڑوں خواتین روزانہ موجود ہوتی ہے جبکہ SOP پر بھی عمل نہیں کیا جاتاہے جس سے بد نضمی پیدا ہوتی ہے۔