سینٹرل جیل کا قیدی سول ہسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچا؟ ویڈیو سامنے آگئی

سینٹرل جیل کا قیدی سول ہسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچا؟ ویڈیو سامنے آگئی
سینٹرل جیل کا قیدی سول ہسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچا؟ ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک) سینٹرل جیل کا قیدی سول ہسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچ گیا؟ ڈاکو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

آج نیوز کے مطابق ڈاکو خیرو تیغانی فرار کے بعد کچے میں ساتھی ڈاکوؤں کے پاس پہنچ گیا۔ ڈاکو نے گینگ کے پاس پہنچنے کی ویڈیو جاری کردی۔

خیرتیغانی سکھر جیل کا قیدی تھا جو 31 مئی کو فرار ہوا، سول ہسپتال سے فرار ڈاکو کا مقدمہ 15 روز بعد درج کیا گیا ، قیدی کو علاج کی غرض سے ہسپتال لایا گیا تھا۔

ادھر ڈیوٹی سے غفلت پر چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ اے ایس آئی ہدایت اللہ چاچڑ، سپاہی محمد صادق، سپاہی دوست محمد ناریجو کو گرفتار بھی کر لیا گیا جبکہ سپاہی شہزادو چاچڑ تاحال مفرور ہے۔