نکلسن روڈ ڈولفن ٹیم نے ایک ڈاکو گرفتار کر لیا،ساتھی فرار ہو گیا

نکلسن روڈ ڈولفن ٹیم نے ایک ڈاکو گرفتار کر لیا،ساتھی فرار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورڈاکٹر حیدر اشرف اورایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو سٹریٹ کرائم کے خاتمے اور سماج دشمن عناصر و سٹریٹ کریمینلز کے خلاف بھرپوراقدامات کرنے کاحکم دیا ہے۔ انہیں احکامات پر عمل پیرا ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر01نولکھا کے علاقہ میں معمول کی گشت پر تھی کہ اعجاز نامی ایک شہری نے ڈولفن اہلکاروں کو اطلاع دی کہ وہ نکلسن روڈ بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر ابھی بینک سے باہر نکلا ہی تھا کہ دوڈاکوؤں نے اس سے رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی جہاں شہری نے فوری طور پر ڈولفن ٹیم کو تفصیل بتائی۔ ڈولفن ٹیم و سیکٹر انچارج نولکھا عبدالرؤف نے شہری اعجاز کی نشاندہی پر فوراً ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیاجس کے قبضہ سے چھینی گئی رقم برآمد ہوئی جبکہ ڈاکو غلام علی کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے، گرفتار ملزم کو مقامی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے ملزم کو گرفتار کرنے اور چھینی گئی رقم برآمد کرنے پر اہلکاروں کوشاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -