ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کا آتشزدگی سے خاکستر مکانات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کا آتشزدگی سے خاکستر مکانات کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر )حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان خدا بخش نے پٹن کوہستان میں شارٹ سرکٹ سے خاکستر ہونے والے مکانات کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لوئر کوہستان نے موقع پر متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ متاثرہ افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرین نے انتظامیہ کی جانب سے بروقت داد رسی اور بھرپور تعاون پر ڈی سی کوہستان اور عملے کاشکریہ ادا کیا۔