بینکنگ سیکٹر میں JS Bank بازی لے گیا، پاکستانیوں کیلئے کیا کچھ کرسکتا ہے؟ وہ بات جوشاید آپ کو معلوم نہیں

بینکنگ سیکٹر میں JS Bank بازی لے گیا، پاکستانیوں کیلئے کیا کچھ کرسکتا ہے؟ وہ بات ...
بینکنگ سیکٹر میں JS Bank بازی لے گیا، پاکستانیوں کیلئے کیا کچھ کرسکتا ہے؟ وہ بات جوشاید آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پروموشنل ریلیز) جے ایس بینک پاکستان(JS Bank) کا پہلا مالیاتی ادارہ بن گیا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے کلائمنٹ فنڈ ”گرین کلائمنٹ فنڈ“ (جی سی ایف) کی جانب سے تسلیم شدہ ہے۔ جی سی ایف کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے پروگراموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے گرین ہاو¿س گیس (جی ایچ جی) کے اخراج کو محدود یا کم کرنے کیلئے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں نجی شعبہ کی کارپوریشنوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جی سی ایف سے تسلیم شدہ ادارے کی حیثیت سے جے ایس بینک فی منصوبہ25کروڑ ڈالر تک کی فنڈنگ کے لیے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔ اس وقت جی سی ایف کے دنیا بھر میں 102 فعال منصوبے ہیںجن کے ذریعے وہ 10.3 ارب ڈالرکی رقم رہن دے چکا ہے۔ جے ایس بینک ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں معاونت کے لئے نجی شعبہ کے سرمایہ کاروں سے اضافی فنڈز کو بھی متحرک کر سکتا ہے۔
مقامی اور بین الاقوامی فنڈنگ کی نئی راہیں کھولنے کے علاوہ جے ایس بینک پاکستان میں ماحولیاتی موافقت اور کم سے کم فنانسنگ کے لیے معاونت میں شریک ہو سکتا ہے۔جے ایس بینک کو یہ منظوری جی سی ایف کے انتہائی سخت معیارات پر پورا اترنے کے طفیل ملی ہے۔ ان معیارات میں کارپوریشن کا قابل بھروسہ ہونا، ماحولیاتی و سماجی سیف گارڈز اورکلائمیٹ ایکشن سے متعلق مخصوص سکت ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس 2018ءکے مطابق پاکستان ساتواں کمزور ترین ملک ہے جسے طویل المدتی ماحولیاتی خطرات درپیش ہیں۔ لہٰذا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان کے 172 شہروں میں اپنی موجودگی کے ساتھ جے ایس بینک پائیدار ترقی کے لئے مضبوط عزم رکھتا ہے اور کسٹمرز، کلائنٹس، کاروباروں اور حکومت کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام جاری رکھے گا۔


جے ایس بینک صاف توانائی، توانائی کی استعدادکار، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ماحولیاتی اور سماجی اقدامات اٹھانے کا بہترین ریکارڈ رکھتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -