امریکہ میں کرونا وائرس سے دورے تقاریب منسوخ کردیں، اسد مجید

    امریکہ میں کرونا وائرس سے دورے تقاریب منسوخ کردیں، اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجیدخان نے کہاہے کہ کرونا وائرس یہاں سفارت خانے میں بھی ہمارے کام کو متاثرکر رہا ہے۔ اپنے بیان میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث سیٹلز کلیولینڈ کے دورے منسوخ کرنا پڑے ہیں۔ن دوروں میں اہم مقامی کاروبار،پاکستانی برادری سے رابطے منسوخ کرنا پڑے۔رواں ماہ ہونے والی سفارت خانے کی پاکستانی خواتین کے بزنس میں کردار پر تقریبات منسوخ کرنا پڑیں۔ سفارت خانہ اپنی دستاویزات بھیجنے کے لیے اضافی طریقہ کار کے طور پر ای میل کا استعمال کر رہا ہے۔پاکستانی سفارت خانہ کھلا ہے اور اپنی قونصلر سروسز جاری رکھے گا۔
اسد مجید

مزید :

صفحہ اول -