چکوال سپننگ ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 127.97 فیصد اضافہ

چکوال سپننگ ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 127.97 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی)31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونیوالی ششماہی کے دوران چکوال سپننگ ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 127.97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی کو 117.6 ملین روپے کا خالص خسارہ ہوا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2018ء کیلئے کمپنی کا خالص خسارہ 51.6 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چکوال سپننگ ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 66 ملین روپے 127.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -