ایشیا کپ کا انعقاد رواں سال ناممکن: احسان مانی 

ایشیا کپ کا انعقاد رواں سال ناممکن: احسان مانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزمالکان کو بتایا کہ ایشین ایونٹ اس سال نہیں ہوسکے گا۔ جون میں پی ایس ایل چھ کو مکمل کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین احسان مانی کے مطابق اس سال ایشیاکپ کا انعقاد ممکن نہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملتوی شدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ کو مکمل کیا جائے گا۔ احسان مانی نے دورہ جنوبی افریقا،زمبابوے ملتوی کرکے لیگ اسی ماہ کرانے کی تجویزمسترد کردی اورکہاکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سیریز کی تیاری کرچکے ہیں اس مرحلے پر ٹور ملتوی نہیں کیاجاسکتا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل چھ کے بقیہ بیس میچز قومی ٹیم کی افریقا سے واپسی اور انگلینڈ روانگی کے درمیان مئی جون میں کرائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریا ں جاری ہیں اور امید ہے کہ کامیاب دورہ ثابت ہوگااور تمام کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے احسان مانی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے جائیں گے جس کے لئے کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ  کے باقی میچزمیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے پر امید ہیں۔