بجلی صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح‘ اللہ یار بھروانہ 

بجلی صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح‘ اللہ یار بھروانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز   رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ر بھروانہ نے کہا ہے کہ میپکو کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی اعزاز ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنے شعبہ کھیل کو ترقی دیکر نامور کھلاڑی پیدا کرتے رہیں گے۔ واپڈا سپورٹس بورڈ کی کاوشوں سے ملکی سطح پر اور میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کی محنت اور دلچسپی سے جنوبی پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو لان ٹینس کورٹ میں منعقد ہونے والے 49ویں آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ دیکھا اور سپورٹس ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مینز اور وویمنز کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور میزبانی بھرپور طریقے سے سرانجام دیں۔کوآرڈی نیٹر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن رضیہ سلطانہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی آمد پر میپکو لان ٹینس کورٹ میں استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن خالد محمود،نائب صدر وقاص مسعود چغتائی، سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل، پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن سہیل بشیراوردیگر افسران بھی موجود تھے۔
اللہ یار بھروانہ