فنڈز کی ڈاک خانہ سطح پر خورد برد کیس ملزم شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری 

   فنڈز کی ڈاک خانہ سطح پر خورد برد کیس ملزم شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے 2014 ء میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کی ڈاک خانہ کی سطح پر خورد برد کیس میں ملزم اسلم ڈار کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے کر بری کر دیا یادرہے کہ اس کیس میں دو مرکزی ملزمان پہلے ہی نیب سے پلی بارگین کر چکے ہیں،نیب نے پاکستان پوسٹ کے چار  اہلکاروں کیخلاف 2014 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب کے ریفرنس میں ملزمان پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کروڑوں روپیخرد برد کرنے کا الزام تھا، ملزمان شہریوں کو رقوم پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کر گئے،۔ملزمان نے ایک کروڑ پچاسی لاکھ کا فراڈ کیا تھا، میں بے گناہ ہوں اسی وجہ سے پلی بارگین نہیں کی جبکہ ملزم مبشر بیگ اور محمد شہباز نیب سے پلی بارگین کر چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -