اعظم سواتی کے  سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی پر مبینہ کرپشن کے الزامات، شکایات کمیٹی کو بھجوادیں

اعظم سواتی کے  سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی پر مبینہ کرپشن کے الزامات، شکایات ...
اعظم سواتی کے  سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی پر مبینہ کرپشن کے الزامات، شکایات کمیٹی کو بھجوادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف انٹر اکانٹیبلیٹی کمیٹی کو شکایات بھیجی ہیں، بابر سلیم سواتی نے بھی کمیٹی کو الزامات پر تحریری جواب دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے خلاف احتساب کمیٹی میں جمع کروائی گئی شکایت کا تحریری جواب دے دیا۔رکن پی ٹی آئی انٹر اکانٹیبلیٹی کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے بابر سلیم سواتی کے خلاف مبینہ کرپشن کے دستاویزات فراہم کیے۔

قاضی انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے بھرتیوں پر اعتراض کیا، بابر سلیم نے بھرتیوں کی تفصیلات دیں۔اس حوالے  سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، میرے پاس جو ثبوت تھے وہ کمیٹی کو دے دیے۔

مزید :

قومی -