نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر میں پیش

نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر میں پیش
نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین اپنے وکیل کے ہمراہ  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچ گئیں۔

نادیہ حسین کو آج ایف آئی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر دیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔

نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔یاد رہے کہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر مبینہ طور پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

تفریح -