کراچی ؛ گرفتاری کے ڈر سے چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی منشیات فروش خاتون جاں بحق

کراچی ؛ گرفتاری کے ڈر سے چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی منشیات فروش خاتون ...
کراچی ؛ گرفتاری کے ڈر سے چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی منشیات فروش خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں منشیات فروش اور منشیات کی عادی مبینہ ملزمہ نے چھاپے کے دوران گرفتاری کے ڈر سے چوتھے فلور سے نیچے چھلانگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل میں گرفتاری کے ڈر سے رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے خاتون چھلانگ لگاکر زخمی ہوگئی جوکہ جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی، خاتون اپنے فلیٹ میں لوگوں کو نشہ کرنے کی سہولت بھی دیتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب رہائشی عمارت سے عبید نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے لیڈیز سرچر کے ہمراہ فلیٹ پر چھاپا مارا تو خاتون نے دروازہ کھولنے کے بجائے نیچے چھلانگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کے فلیٹ سے آئس اور منشیات پینے کے لیے استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو اپنے فلیٹ کی گیلری میں لٹکتا دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے خاتون اپنی گیلری میں واپس جاتی ہے، پولیس اہلکار خاتون سے فلیٹ کا دروازہ کھولنے کا کہہ رہے ہیں۔