سابق چیف جسٹس پنجاب میاں اﷲ نواز کے بھائی میاں مصطفی کیطرف سے ڈیم فنڈ میں 5 لاکھ جمع
بہاول پور(بیورورپورٹ) سابق چیف جسٹس پنجاب میاں اللہ نواز کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
بھائی میاں مصطفی نواز نمبردارچک نمبر91 ڈی بی مہتمم والا منڈی یزمان نے یزمان میں ایک نجی بنک میں سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ دیامربھاشا‘مہنمدڈیم فنڈز میں تین لاکھ روپے اور ان کی اہلیہ نے دولاکھ روپے بنک مینجر یاوررحمان کوجمع کراتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چالیس سال سے چاروں بھائی(صوبے) آپس میں فیصلہ نہیں کرپارہے ہیں اورلڑ رہے ہیں تو یہ ہمارافرض بنتاہے کہ فوری طورپر ملک کوقحط سالی سے بچانے اورپانی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے ڈیم فنڈمیں زیادہ سے زیادی عطیات جمع کرائیں اس موقع پر نجی بنک مینجر آپریشن یارورحمان ‘ سابق چیف جسٹس پنجاب کے فرزندمحمودنوازبھی موجودتھے ۔