بھارتی انتخابات،گنتی جاری، نتائج کا اعلان آج ہوگا

بھارتی انتخابات،گنتی جاری، نتائج کا اعلان آج ہوگا
بھارتی انتخابات،گنتی جاری، نتائج کا اعلان آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی انتخابات کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج کا اعلان (آج) جمعہ کو کیا جائے گا جبکہ نئی حکومت 20 مئی کو حلف اٹھائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی بکیوں کے فیورٹ ہیں اور ان کی کامیابی پر بکیوں نے 60 ہزار کروڑ کا سٹہ بھی لگا رکھا ہے۔ کانگریس دوسرے‘ ملائم سنگھ یادیو تیسرے جبکہ اروند کیچریوال چوتھے نمبر پر ہیں۔ ادھر من موہن سنگھ حکومت بھی آج رخصت ہوجائے گی اور بھارتی وزیراعظم (آج) وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل کئی عالمی راہنماؤں کو الوداعی عشائیے کی دعوت دی ہے۔ من موہن سنگھ نے اپنے عملے کو الوداع کہہ دیا ہے۔