عیدی دینے سے انکار، پولیس تشدد سے ملزم ہلاک، ورثا کا شدی احتجاج، ڈی پی او کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

  عیدی دینے سے انکار، پولیس تشدد سے ملزم ہلاک، ورثا کا شدی احتجاج، ڈی پی او ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،سٹی پولیس جام پور کی حراست ملازم حسین کی ہلاکت پر ورثاء نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کے سامنے احتجاج کیا عید ی نہ دینے پر پولیس نے ہمارے بھائی کو منہ میں پانی کاپائپ ڈال کر اور تشدد کرکے قتل کیا گیا ورثاء کے لزام پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کے مطابق ملازم حسین کو پولیس نے چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گذشتہ روز ملازم حسین نے دم توڑ دیا ورثاء کے مطابق سٹی پولیس جام پور نے عیدی نہ دینے پر ہمارے بھائی پرتشدد کیا اور منہ میں پانی کا پائپ ڈال کر اُسے ہلاک کیا ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطا لبہ کیا پو لیس نے موء قف اختیار کیا کہ ملازم حسین کی طبیعت خراب ہونے پرتحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور منتقل کیا جہاں اُسے ہارٹ اٹیک ہوااوروہ دم توڑ گیا تاہم ڈی پی او احسن سیف اللہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کر نے کاحکم دے دیا پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کردیا ہے۔
تشدد