سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہواہے، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔