کے پی پولیس کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئےوسائل نہیں،فیصل کریم کنڈی

کے پی پولیس کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئےوسائل نہیں،فیصل کریم کنڈی
کے پی پولیس کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئےوسائل نہیں،فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی آئی خان میں جج اغوا ہوا، کسٹم اہلکار قتل ہوئے، خیبرپختونخوا پولیس کی سب سے کم تنخواہ ہے، دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے پولیس کے پاس وسائل نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جو حصہ کے پی کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، ہماری زمینیں آباد ہوں گی تو دوسرے صوبو ں کو بھی گندم دیں گے،صوبائی حکومت سے کہوں گا پانی کے معاملے پر ملکر کام کریں، ڈی آئی خان میں لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہے عوام کو تبدیلی نظر آئے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے زیرو پر لائیں گے،ہمیشہ یہ بات کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں، کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاؤں گا۔