بچوں کی پورن فلمیں بنانے کے ملزم کی رہائی، حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے واضح کردیا

بچوں کی پورن فلمیں بنانے کے ملزم کی رہائی، حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ ایڈیشنل ...
بچوں کی پورن فلمیں بنانے کے ملزم کی رہائی، حکومت اپیل کرے گی یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بچوں کی پورن فلمیں بنانے کے ملزم کی رہائی پر ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ نے بچوں کی پورن فلمیں بیرون ملک بیچنے کے الزام میں سزا پانے والے ملزم کی سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ ملزم کو ضمانت کے عوض 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے ایف آئی اے حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے کہا کہ سزا پانے والے ملزم کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ابھی تک ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی موصول نہیں ہوئی تاہم اس معاملے پر ایف آئی اے تفتیشی افسر ہفتے کو ریکارڈ سمیت اٹارنی جنرل آفس میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے اسے 7 برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔