برٹش امریکن ٹوبیکو کی شیئرڈ سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری

برٹش امریکن ٹوبیکو کی شیئرڈ سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کی جانب سے پاکستان میں سروسز بزنس میں سرمایہ کاری کے تحت لاہور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ گلوبل بزنس سلوشنز مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برٹش امریکن ٹوبیکو کے گروپ ڈائریکٹر ڈیجیٹل انفارمیشن جاوید اقبال نے کہا کہ بی اے ٹی گروپ کی جانب سے سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ پاکستان کو فارن ایکسچینج کی مد میں زرمبادلہ حاصل ہو گا۔اس سرمایہ کاری سے باقی بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بھی مثال قائم ہو گی کہ وہ پاکستان میں شییرڈ سروسز سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے سابق چیئر مین معین افضل نے کہا کہ وہ گلوبل بزنس سلوشنز مرکز کے قیام کیلئے پاکستان کے چناؤ پر بی اے ٹی گروپ کے مشکور ہیں۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے۔ چیئر مین ظفر محمود نے کہاکہ پاکستان ملٹی نیشنل گروپس کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک پر کشش ملک ہے۔بی اے ٹی گروپ کے جنرل مینجر برائے گلوبل بزنس سلوشنز پاکستان زبیر خان کا کہنا تھا کہ ایک بہت ہی قلیل عرصے میں ہم نے ایک ایسے ادارے کا روپ اختیار کر لیا ہے جو 350سے زائد بہترین ٹیلنٹ کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شیرڈ سروسز سیکٹر میں 50سے زائد ممالک کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ گلوبل بزنس سلوشنز پاکستان نے 2023میں 11.8ملین امریکی ڈالرز کی سروسز ایکسپورٹ کی۔

مزید :

کامرس -