نیب ترامیم کیس؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی 

نیب ترامیم کیس؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،کیس کی سماعت ...
نیب ترامیم کیس؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو گئے،تاہم کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ پیشی پر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔کمرہ عدالت میں رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز، علی محمد خان اور وکلا موجود ہیں،ان کے علاوہ فلک ناز چترالی، مرزا محمد آفریدی، علیمہ خان، عظمیٰ خان بھی موجود ہیں۔