آئی ایس او کے زیر اہتمام10 روزہ اسکاﺅٹنگ کیمپ کا آغاز 21دسمبر سے ہوگا

آئی ایس او کے زیر اہتمام10 روزہ اسکاﺅٹنگ کیمپ کا آغاز 21دسمبر سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکاﺅٹنگ کے چیف انصر علی نے مرکزی ہیڈکوارٹر میں سکاﺅٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں احیائے اقدار اسلامی پروان چڑھانے کےلئے اسکاﺅٹنگ کیمپ سندھ میں منعقددسمبر میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے امامیہ اسکاﺅٹس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی انصر علی کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نوجوان کی شخصیت بنانے میں اسکاﺅٹنگ اہم کردار ادا کرتی ہے اور نوجوانوں کے اندر وفاداری اور اپنے و طن سے محب کا جزبہ پیدا کرتی ہے امامیہ سکاﺅٹنگ کے قیام میں ایک ملک خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کاتحفظ ہے انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات اسلامی ثقافت کو اپنائے اور یورپی کلچر کو متعارف نہ کروائیں کیونکہ طلباءونیورسٹیزمیں صرف طلباءہی بلکہ اسلام کے نمائندہ ہوتے ہیںیاد رہے اسکاﺅٹنگ کیمپ کا آغاز 21دسمبر سے ہوگا جو دس روز تک جاری رہے گا جس میں علماءکرام و سینئرز مفصل گفتگو کریں گے۔