شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ مقامی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ مقامی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ مقامی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کہ مقامی کاشتکاروں کو گندم کے اعلیٰ قسم کے بیج کی حصول کیلئے مالی وسائل کی کمی اور اس فصل کی کاشت بارے جدید طور طریقوں سے متعلق معلومات میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے فاٹا سیکرٹریٹ پروگرام کے تحت اس ضمن میں دو منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ ان میں ایک منصوبے کے تحت ایف ایس پی نے مالی وزیرستان کے علاقے شاہ ذادہ کوٹ کے70کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فراہم کئے ہیں۔ان کاشتکاروں کیلئے زرعی ماہرین کے زیر نگرانی گندم کی بہتر کاشت یقینی بنانے کیلئے جدید طور طریقوں سے متعلق ایک روزہ آگاہی سیشن کابھی انعقاد کیا گیا۔ دوسرے منصوبے کے تحت ایف ایس پی نے شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل کے200کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فراہم کئے ہیں۔اسی طرح ان کاشتکاروں کیلئے بھی زرعی ماہرین کے زیر نگرانی گندم کی بہتر کاشت یقینی بنانے کیلئے جدید طور طریقوں سے متعلق ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ توقع ہے کہ ان مقامی کاشتکاروں کو گندم کے بیج اورزرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس کی فراہمی اور گندم کی بہتر کاشت یقینی بنانے کیلئے جدید طور طریقوں سے متعلق آگاہی سیشنزکے انعقاد کی بدولت گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ان کاشتکاروں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔