چلی حکومت کا دورہ آمریت میں کیے گئے دستور کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

  چلی حکومت کا دورہ آمریت میں کیے گئے دستور کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سان تیاگو(این این آئی)جنوبی امریکی ملک چلی کی حکومت نے آمریت کے دور میں مرتب کیے گئے دستور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک قومی ریفرنڈم اگلے برس کرایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی میں حکومت مخالف مظاہرین دستور کو تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ رکھتے تھے۔ چلی کا موجودہ دستور سن 1980 کی دہائی میں حکمران ڈکٹیٹر اگسٹو پینوشے کے دور میں مرتب کیا گیا تھا۔ اس میں گزشتہ کچھ عرصے میں کئی تبدیلیاں ضرور شامل کی گئی ہیں۔ چلی کے مظاہرین تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مطالبے بھی رکھتے ہیں۔ اس جنوبی امریکی ملک میں اٹھارہ اکتوبر سے حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کا جو سلسلہ جاری ہے، ان میں بیس مظاہرین کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -