نوازشریف نے کبھی اصول پر سمجھوتہ کیانہ حکومت سے ڈیل کی، اسحاق ڈار

نوازشریف نے کبھی اصول پر سمجھوتہ کیانہ حکومت سے ڈیل کی، اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کسی بھی اصول پر سمجھوتا نہیں کیا،سابق وزیراعظم نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی،میاں نوازشریف ڈیل پر یقین نہیں رکھتے،ڈیل کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے،نوازشریف کو پیچیدہ طبی مسائل کا سامنا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے جمعہ کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا مورال ہائی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے،میری نوازشریف کے ڈاکٹرز کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے جن کا یہ کہنا ہے کہ نواز شریف کو صحت کے مشکل مسائل کا سامنا ہے۔نوازشریف کو درپیش صحت کے مسائل سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے یہ مستحکم نہیں ہورہے، نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں بھی ایک ہارٹ اٹیک ہوا ہے،میاں نوازشریف نے 3بار اس ملک کی بطور وزیراعظم خدمت کی ہے،میاں نوازشریف نے قومی خزانے سے ایک روپے کی بھی لوٹ مار نہیں کی،فوٹو کاپی کی بنیاد پر بنائے گئے، مقدمات میں نوازشریف کو سزائیں دی گئیں پہلے مقدمہ میں نوازشریف کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ معطل کرچکی ہے،میں نوازشریف کو پیغام دوں گا کہ وہ اس وقت اپنی توجہ صحت پر مرکوز رکھیں،اور اپنی صحت کے حوالے سے کی جانے والی منفی باتیں نہ سنیں،اللہ تعالیٰ سب دیکھ رہے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ کیا ہورہا ہے، اور یہ سب کیس فوٹوکاپیز کی بنیاد پر بنا ہے۔لیکن انشااللہ نوازشریف پانامہ کیس سے بھی سرخرو  ہونگے۔ 
 اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -