لیسکو نے ریکوری کا عمل تیز کردیا،301نادہندگان سےکتنی رقم وصول کرلی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور ( طیبہ بخاری سے )چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایک روز میں 301نادہندگان سے 70 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
نادرن سرکل میں 29نادہندگان سے 87ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 19نادہندگان سے43ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 53نا دہندگان سے20 لاکھ80ہزار روپے سے زائد،ساؤتھ سرکل میں 27 نادہندگان سے10 لاکھ11ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 25نادہندگان سے 27ہزار، شیخوپورہ سرکل میں 51 نادہندگان سے88ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 56نادہندگان سے75ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 41 نا دہندگان سے88ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
دوسری جانب لیسکوکی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی جاری،اب تک43586ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ انسداد بجلی چوری مہم کو413روز مکمل ہوگئے ہیں اس دوران کل1 لاکھ55ہزار480ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔1لاکھ52ہزار434 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،بجلی چوروں کو اب تک16 کروڑ46 لاکھ92 ہزار332 یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت6ارب10 کروڑ44 لاکھ84 ہزار571 روپے ہے۔
علاوہ ازیں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2221میں سے 1933فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہدحیدر کی ہدایت پر چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے فیڈرز کی نئی کیٹیگریز جاری کردی ہیں۔نئی فہرست کے مطابق صفر سے 10فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری ون میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد1601ہے، 10سے 20فیصد لائن لاسز والے فیڈر ز کو کیٹیگری ٹو میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 332ہے، ان دونوں کیٹیگریز میں شامل فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ 20سے 30فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری میں تھری میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 145ہے، کیٹگری تھری کے فیڈرز پر 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 30سے 40فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری فور میں شامل کیا گیا ہے، جن کی تعداد 83ہے، ان فیڈرز پر چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 40سے 60فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری فائیو میں شامل کی گیا ہے، جن کی تعداد 28ہے، ان فیڈرز پر 5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، 60سے 80فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری سِکس میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد26 ہے، ان فیڈرز پر چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 80فیصدسے زئد لاسز والے فیڈرز کو کیٹگری سیون میں شامل کیا گیا ہے،جن کی تعداد 6ہے، ان فیڈرز پر 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔