”بہنوں کی شادیاں کرنے کے لئے بیرون ملک آیا مگر یہاں پہنچا تو مالی حالات مزید خراب ہوگئے ،میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا ؟“استخارہ کی روشنی میں اس سنگین مسئلے کا حل آپ بھی جانئے

”بہنوں کی شادیاں کرنے کے لئے بیرون ملک آیا مگر یہاں پہنچا تو مالی حالات مزید ...
”بہنوں کی شادیاں کرنے کے لئے بیرون ملک آیا مگر یہاں پہنچا تو مالی حالات مزید خراب ہوگئے ،میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا ؟“استخارہ کی روشنی میں اس سنگین مسئلے کا حل آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شاہد نذیر چودھری)بھائی میں کویت میں نوسال سے مقیم ہوں ۔میں اپنے پورے خاندان کا کفیل ہوں ،والد کے فوت ہونے کے بعد میں نے بہنوں کی شادیاں کیں اور ابھی باقی دو بہنوں کی شادیاں کرنی ہیں ،چھوٹابھائی بھی بیرون ملک گیا تاکہ مالی حالات بدل جائیں لیکن وہاں اسے بہت پریشانی اٹھانی پڑی تو وہ بھی واپس آگیا ۔ادھر میرے مالی حالات بہت خراب ہیں۔ جن سے قرض لیا ،ان کا سامنا کرنا مشکل ہے او رجنہوں نے کسی وقت مجھ سے پیسے لئے وہ واپس نہیں کررہے ۔ ابھی بہن کے رشتہ کی بات چلی ہے لیکن لوگ رشتہ دیکھتے ہوئے عزت نفس لوٹ لیتے ہیں ۔میرا استخارہ کرکے بتائیں کہ میرے حالات کب بدلیں گے ،بہنوں اور بھائی کا کیا بنے گا ،کوئی بندش ہے یا قسمت ہی خراب ہے ۔(  اسلم ، دوبئی)
جواب ۔استخارہ کی رو سے معلوم پڑتا ہے کہ آپ اور اہل خانہ ناشکری اور اکتاہٹ کہ وجہ سے آزمائش میں مبتلا ہوئے ہیں ۔کسی قسم کا جادو وغیرہ نہیں ہے ۔آپ موجودہ حالات کے پیچھے ان وجوہات کو تلاش کریں اورتوبہ و صدقہ کا اہتمام کریں ۔والدین کی ذمہ داریاں انکے بعد سعادت مند اور نصیب والے بیٹے اور اولادیں ہی کرتی ہیں ۔اللہ کریم نے ہر کسی کو اسکے نصیب کا دینا ہے ۔ہم انسان بھول جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ دراصل ہم مدد نہ کریں تو والدین یا بہن بھائیوں کو کون پالے گا ۔ اپنی قسمت کو دوش نہ دیں ،اپنے مسائل سے نکلنے کے اللہ سے دعا کریں ،نماز پڑھیں ،توبہ استغفار کریں اور اپنے نام کے مطابق تسبیح پڑھا کریں تاکہ اللہ راضی ہو اور مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔بہنوں کی شادی کے لئے ان سے کہیں کہ وہ سورہ فتح روزانہ پڑھ کر دعا کیا کریں ۔آپ بھی یہ سورہ مبارکہ پڑھا کریں۔ان شا اللہ جلد اچھے رشتے مل جائیں گے۔(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -