سندھ نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا

سندھ نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا
سندھ نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے ساتویں میچ میں سندھ کی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں خیبرپختونخواہ نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ احسن علی نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے جبکہ خرم منظور نے 35، سعد علی نے 20، سرفراز احمد نے 3، انور علی نے 18، اسد شفیق نے 10 اور سہیل خان نے 13 رنز بنائے۔
خیبرپختونخواہ کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور عمر خان، جنید خان، عثمان خان شنواری، عمران خان جونیئر اور محمد محسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سندھ ٹیم کی قیادت اسد شفیق کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں خرم منظور، عابد علی، سرفراز احمد، سعد علی، انور علی، سہیل خان، کاشف بھٹی، مرزا احسن جمیل، احسن علی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ اضافیب کھلاڑیوں میں عمر بن یوسف، فواد عالم، ولید احمد اور میر حمزہ کو رکھا گیا ہے۔
خیبرپختونخواہ ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں اسرار اللہ، فخر زمان، عادل امین، افتخار احمد، خوشدل شاہ، عمر خان، محمد محسن، عمران خان جونیئر، عثمان شنواری اور جنید خان شامل ہیں جبکہ اضافی کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، مصدق احمد، محمد الیاس، زوہیب خان اور عرفان اللہ شاہ کو رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -