پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ نہ ہو سکا، عوام مشکلات کا شکار

    پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ نہ ہو سکا، عوام مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                 لاہور(افضل افتخار) صوبائی دارلحکومت لاہو ر میں عوام کے لئے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجو د کرایوں میں کمی نہیں کی گئی اور دوسری جانب ٹرانسپورٹ کی کمی سے مسافر خوار ہوگئے ہیں، لاہور میں صوبائی حکومت کے دعوؤں کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں شہر کے مختلف سٹاپس پر شہری ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں اور ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث ان کو دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے جو ٹرانسپورٹ چل رہی ہے اس میں بے پناہ رش کے باعث مسافروں کو جگہ ہی نہیں ملتی اور وہ اپنی منزل پر بروقت نہیں پہنچ سکتے صوبائی حکومت نے شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کئی مرتبہ دعوے کئے کہ شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ بڑھائی جائے گی اور جلد نئی بسیں چلیں گی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے عملی طور پر اس حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کیاگیا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود جو ٹرانسپورٹ چل بھی رہی ہے اس میں بھی مسافروں سے زائد کرائے وصول کرکے ان کو پریشان کیا جارہا ہے  ایک جانب ٹرانسپورٹ کی کمی سے شہری پریشان ہیں تو دوسری جانب کرایوں میں بھی کمی نہیں کی گئی اور پنجاب حکومت کی جانب سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جارہی جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔