ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی
اوٹاوا (ویب ڈیسک) بھارتی طیارے میں بم کی کی اطلاع ملنے پر ایئر انڈیا کو کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی ۔
ایئر انڈیا کے مطابق مسافر طیارہ نئی دہلی سے شکاگو کے لیے محو پرواز تھا، “آن لائن پوسٹ کی گئی بم کی اطلاع ’ کی وجہ سے ”احتیاطی اقدام“ کے تحت کینیڈا کے ہوائی اڈے پر اترا گیا۔۔
کمپنی نے کہا کہ ہوائی جہاز اور مسافروں کی ”تعین کردہ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق دوبارہ اسکریننگ کی جا رہی ہے۔“
واضح رہے کہ گزشتہ روز بم کی افوا کے بعد ممبئی سے نیو یارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو درمیانی فضا سے نئی دہلی کی طرف موڑ دیا گیا۔