5 آئی پی پیز کو معاہدہ ختم کرنے کے عوض کتنی رقم دی جائے گی ؟ چشم کشا انکشاف

5 آئی پی پیز کو معاہدہ ختم کرنے کے عوض کتنی رقم دی جائے گی ؟ چشم کشا انکشاف
5 آئی پی پیز کو معاہدہ ختم کرنے کے عوض کتنی رقم دی جائے گی ؟ چشم کشا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو معاہدہ ختم کرنے کے عوض 72 ارب روپے ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے 5 آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں پر اتفاق ہوا ہے، حکومت آئی پی پیز کو حتمی تصفیہ کے طور پر 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی، آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج شامل نہیں ہوگا۔حکومت حبکوکو 36ارب50 کروڑ روپے، روش پاورکو ساڑھے 15 ارب روپے، لعل پیر پاور کمپنی کو 12ارب 80 کروڑ روپے، اٹلس پاور لمیٹڈکو 15 ارب 50 کروڑ، صبا پاور کو 6 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -