مودی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 3برس ہوگئے ،ملک کی معیشت مسلسل نیچے گئی ہے : آر ایس ایس

مودی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 3برس ہوگئے ،ملک کی معیشت مسلسل نیچے گئی ہے : ...
مودی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 3برس ہوگئے ،ملک کی معیشت مسلسل نیچے گئی ہے : آر ایس ایس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح )حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے بی جے پی کو خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 3برس ہوگئے لیکن اس کے باوجود ملک کی معیشت مسلسل نیچے گئی ہے۔

اس بالی ووڈ کے انتہائی بڑے اداکار یہ حالت کیسے ہوئی؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
غیر ملکی میڈیاکے مطابق آر ایس ایس نے ایک 3 روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پورے ملک سے سنگھ پریوار کی مختلف تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔ پارٹی کے صدر امِت شاہ نے عوامی سطح پر کام کرنے والی ان تنظیموں کے نمائندوں کی رپورٹوں کا بہت گہرائی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر آر ایس ایس نے پارٹی صدر کو بتایا ہے کہ اقتصادی سست روی، ملازمتیں ختم ہونے، نئے مواقع سمٹنے، بڑے نوٹوں پر پابندی لگانے کا منفی نتیجہ نکلنے اور کسانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی سے عام آدمی کا رویہ حکومت کے بارے میں بدل رہا ہے۔آر ایس ایس نے پارٹی صدر کو مزید بتایا کہ وہ لوگ جو حکومت کے حامی ہیں اب ان پہلووں پر حکومت کی کارکردگی کے بارے سوالات کرنے لگے ہیں۔ نوٹوں پر پابندی کے فیصلے کو اس طرح مشتہر کیا گیا تھا جیسے اس قدم سے لاکھوں اور کروڑوں روپے کے کالے دھن حکومت کی گرفت میں آ جائیں گے اور حکومت کے بہت سے حامی یہ سمجھ رہے تھے کہ اس سے انھیں براہ راست فائدہ پہنچے گا مگر اب اس قدم کی ناکامی کے بعد انھیں لگ رہا ہے کہ حکومت نے انھیں دھوکہ دیا ہے۔