کلثوم نواز کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سیف خان

کلثوم نواز کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سیف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر ) مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری یوتھ سیف خان اورجنرل سیکرٹری وویمن قیصر جہاں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک بہادر خاتو ن تھیں ،ان کی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف جمہوری جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحومہ نیک صالح اور جرات مند خاتون تھیں انہوں نے مشکل وقت میں حالات کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔


وہ شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔مرحومہ نے نماز، پرہیزگاری اور باقاعدگی سے تلاوت قرآن پاک میں وقت گزارا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔