پولیو کے خاتمہ میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے‘ اشفاق خان

  پولیو کے خاتمہ میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے‘ اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمان نے کہا ہے عوامی تعاون کے بغیر پولیوسے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اس لئے معاشرے کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الخدمت ہسپتال میں پولیو مہم کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر اشفاق خان،نائب صدر محسن شاہ،الخدمت ہسپتال کے ڈائریکٹر نورحسین اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر کامران خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ا س موقع پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمان کا کہنا تھاکہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤں کے قطرے پلانے سے غافل ہو جائے۔ چارسدہ میں انکاری والدین کی شرخ میں واضح کمی آئی ہے لیکن آنے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کر نا ہوگا تاکہ دنیاکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی اس موذی مرض کا حاتمہ ہو سکے۔ اس افتتاحی تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے صدر اشفاق خان،میاں محسن شاہ اور نورحسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔