ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود  احمد کی سپرنٹنڈنٹ پبلک ہیلتھ  انجینئرنگ خالد محمو د سے ملاقات

  ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود  احمد کی سپرنٹنڈنٹ پبلک ہیلتھ  انجینئرنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ  خالد محمود سے دفتر چیف آفیسر بلدیہ لیاقت پور میں میٹنگ کی (بقیہ نمبر23صفحہ10پر)
جس میں  لیاقت پور سٹی اور فیروزہ کی میگا سیوریج سکیمز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اس کے علاوہ سٹی لیاقت پور کے لئے نئی میگا واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کے لئے سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اللہ آباد تا لیاقت پور واٹر سپلائی سکیم کے تحت پائپ لائن کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.  سپرنٹنڈنٹ انجینئر کی طرف سے منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل اور  مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی  میٹنگ میں سابق ایم پی اے چوہدری محمود احمد,  چیف آفیسر بلدیہ لیاقت پور محمد نصراللہ,سابق چیئرمین بلدیہ راشد رفیق چوہدری،  محمد آصف رشید رحمانی ایڈووکیٹ,  ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سیف اللہ بزدار اور دیگر اہلکاران بھی موجود تھے۔
ملاقات