سیلاب سے متعدد علاقے متاثر، پانی اترنے کے بعد لوگوں کی گھروں کو واپسی 

  سیلاب سے متعدد علاقے متاثر، پانی اترنے کے بعد لوگوں کی گھروں کو واپسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ظاہرپیر،روجھان(نمائندہ پاکستان)تحصیل خان پور میں دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث چاچڑاں شریف کے کچے کے مختلف مواضعات زیر آب آنے سے کچے کے علاقوں کے بے گھر ہونے والے لوگوں نے نقل مکانی کی کچے کے اکثر مواضعات دریائی پانی (بقیہ نمبر7صفحہ10پر)
سے متاثر ہوئے جس میں چاچڑاں شریف،مہراں  پہوڑاں حیدار آباد مڈعادل احمد کڈن  چک احمدیار  چک فیض احمد  کچہ راضی کے دہی آبادیاں شامل ہیں اور  تحصیل خان پور کے دریائی علاقوں میں زیر کاشت کپاس، مکئی، کماد، سبزیات، جانوروں کا چارا وغیرہ کی فصلات کو شدید نقصان پہنچا اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے اور نقل مکانی کی اب تحصیل خان پورکے جملہ کچے کے علاقوں سے سیلابی پانی کے اتارنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور لوگوں کی واپسی کا مرحلہ بھی شروع ہونے والا ہے تحصیل خان پورکے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد اور سیلاب میں زیر کاشت فصلات بہہ جانے سے ان کے نقصانات کے ازالہ کے لیے حکومت پنجاب حالیہ فلڈ سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے اور ان کی دوبارہ گھروں میں بحالی کے اقدامات کیئے جائیں۔ 
سیلاب